Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور میں 29 تولہ زیورات لُوٹنے کا واقعہ مشکوک نکلا

ن لیگی ایم پی اے کی اہلیہ نے پہلے 10 تولہ پھر 29 تولہ زیورات بتائے، فوٹیج سے معاملہ مشکوک ثابت ہوا
شائع 22 مئ 2024 09:47am
علامتی تسویر
علامتی تسویر

لاہور پولیس نے نوسر بازی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لُوٹے جانے کے معاملے کے حوالے سے شکوک کا اظہار کیا ہے۔ بھکر سے ن لیگ کے رکنِ پنجاب اسمبلی کی اہلیہ نے مسلم ٹاؤن، لاہور میں اس واردات کا دعویٰ کیا ہے۔

سعید اکبر نوانی کی اہلیہ نفیسہ سعید نے ون فائیو پر کال کرکے بتایا کہ ڈالے پر سوار 4 افراد نے روک کر چیکنگ کے بہانے 73 لاکھ روپے مالیت کے 29 تولہ زیورات اور 44 ہزار روپے نقد لُوٹ لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نفیسہ سعید نے پہلے کہا 10 تولہ زیورات تھے اور پھر بتایا کہ زیورات 29 تولہ تھے۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ سیف سٹی کیمروں سے چیکنگ کرنے پر کسی واردات کے شواہد نہیں ملے۔

لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی کھڑی تھی مگر اس کے قریب کوئی گاڑی رُکی نہ شخص۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

PML N MPA's WIFE

JEWELLERY LOOTED

POLICE SHOWS SUSPICION

NO PROOF FROM FOOTGE