Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور : پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث پیٹی بند بھائی دھر لیا گیا

پولیس نے ٹارگٹ آپریشن کرکے دو روز قبل اغوا کیے گئے دو اہلکاروں کو بازیاب کروایا
شائع 22 مئ 2024 08:44am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

شکارپور میں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرانے میں پولیس والا ہی ملوث نکلا، دونوں مغوی اہلکاروں کو بازیاب کروانے کے بعد اغوا میں ملوث اہلکار عرفان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کوٹ شاہوں کے علاقے میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو روز قبل اغوا کیے گئے دو پولیس اہلکاروں کو بازیاب کروایا، اور اغوا میں ملوث اہلکار کو گرفتار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس چوکی پر ڈیوٹی کے دوران 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملے کے بعد تین پولیس اہلکاروں صدیق ملک ، امداد سومرو اور عرفان جتوئی کو اغوا کیا تھا جبکہ ڈاکوؤں نے کچھ دور جا کر پولیس اہلکار عرفان جتوئی کو چھوڑ دیا تھا۔

ایس ایس پی شکارپور عرفان سموں کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار عرفان جتوئی نے ڈاکوؤں کے ساتھ مل کر پلاننگ کی اور دونوں پولیس اہلکاروں کو اغوا کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنی حکمت عملی کے ساتھ ٹارگیٹڈ آپریشن میں دونوں پولیس اہلکاروں کو باحفاظت بازیاب کرا لیا جبکہ گرفتار ہونے والے پولیس اہلکار عرفان جتوئی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

kidnapping

Sindh Police

Kacha Dacoits