Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصر میں منی بس دریائے نیل میں جاگری، 9 بچے اور خاتون جاں بحق

بچوں کی عمریں 13 سے 16 سال تھیں جو ایک پھلوں کے باغ میں کام کرتے تھے، مقامی اخبار
شائع 22 مئ 2024 08:29am

مصر میں منی بس دریائے نیل میں گرنے سے 9 بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ خواتین فارم ورکرز اور بچوں کی منی بس قاہرہ کے شمال مغرب میں دریائے نیل میں گری۔

ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ متوفیوں کی تعداد 10 ہے اور اس میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے ڈرائیورکے فرار کی کوشش ناکام بنادی اور اس کو گرفتار کر لیا۔

مصر کے مقامی اخبار کے مطابق بس سے اترنے سے پہلے اس کی ایک مسافر کے ساتھ ”زبانی بحث“ ہوئی۔ تمام مقتولین ”پھلوں کے فارم“ میں کام کرتے تھے۔

اخبار کے مطابق بچوں کی عمریں 13 سے 16 سال تھیں۔