Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کا پہلا خصوصی طیارہ بشکیک سے 290 طلبہ کو لیکر پشاور پہنچ گیا

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ، ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 11:09pm
فوٹو۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔ اسکرین گریب

ویں پرواز بھی لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئیخیبرپختونخوا کا پہلا خصوصی طیارہ بشکیک سے دو سو نوے طلبہ کو لیکر پشاور پہنچ گیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کیا، جب کہ ایئرپورٹ پر پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔

باچان خان ایئرپورٹ پر طلبہ کے والدین، عزیز و اقارب اور صوبائی وزراء نے استقبال کیا۔ مجموعی طور پر واپس آنے والے طالب علموں کی تعداد دو ہزار ایک سو سریسٹھ ہوگئی۔

ایئرپورٹ پر طلبہ نے وطن واپس آنے پر خوشی کا اظہار کیا، جب کہ اسٹوڈنٹس نے بشکیک میں ہونے والے درد ناک واقعات سے بھی حکام کو آگاہ کیا۔

بشکیک سے 9 ویں پرواز طلبا کو لے کر لاہور پہنچ گئی

بشکیک سے طلباء کا انخلاء جاری ہے، بشکیک سے پاکستانی طلباء کی 9 ویں پرواز بھی لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گئی، طلبا کیلئے لاہور ائیرپورٹ سول ایوی ایشن اور اورسیز پاکستانی فاونڈیشن نے انتظامات کئے۔

لاہور پہنچنے والے طیارے میں کل 180 طلبہ سوار ہیں، مجموعی طور پر 9 پروازوں سے کل 1530 طلبا لاہور پہنچ چکے ہیں۔

اسحاق ڈار کا نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ

دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیشنل اسپتال بشکیک کا دورہ کرکے زخمی شاہ زیب کی عیادت کی۔ شاہ زیب نائب وزراعظم کے ساتھ خصوصی طیارے پر پاکستان آئیں گے۔

ناںب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بشکیک ایئرپورٹ پر میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے طلبہ پر حالیہ پرتشدد حملوں کے حوالے سے ان کے تحفظات سنے۔ نائب وزیر اعظم نے طلبہ کو کرغز حکومت کے عہدیداروں کےساتھ ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے طلبہ کو ان کے تحفظ اور سلامتی سے متعلق اپنی گفتگو کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ملتان ایئرپورٹ پر بھی طیارہ طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچ گیا

پرواز اے این کے 4587 بشکیک سے رات 3 بجکر 44 منٹ پر ملتان پہنچی، جہاز میں 170 طلبہ کے ساتھ عملے کے 6 افراد سوار تھے۔

ائیرپورٹ حکام نے وطن واپس پہنچنے والے طلبہ کا استقبال کیا، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ او پی ایف کی جانب سے طلبہ کو ٹرانسپورٹ بھی فراہم کی گئی۔

Ishaq Dar

خیبر پختونخوا

Kyrgyzstan

Kyrgyzstan Pakistani Student