Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پَر کو ہی پَر لگ گئے، پنکھ کی ہوش اُڑا دینے والی قیمت

کس قدیم پرندے کا پنکھ لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام ہوا؟
شائع 21 مئ 2024 09:43pm

کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ کسی پرندے کا ’ پَر ’ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو۔ جی ہاں یہ بات حقیقت ہے، اور اوپر موجود تصویر میں دکھائی دینے والا قدیم پرندے کا پَر حیرت انگیز قیمت میں فروخت ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ’ہویا‘ نامی پرندے کا یہ پَر دنیا کا سب سے مہنگا پَر تصور کیا جاتا ہے ۔قدیم پرندے کا یہ پنکھ 28 ہزار 365 ڈالرز (79 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام ہوا ہے۔

’ہویا‘ نامی پرندے کو آخری بار 1907 میں دیکھا گیا تھا لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ سن 1920 کی دہائی میں معدوم ہو گیا۔

یہ پرندہ کافی عرصہ قبل ناپید ہو چکا تھا۔ جب یہ پَر نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو توقع کی جارہی تھی کہ یہ 2 سے 3 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوگا۔

مگر نیلامی کے دوران اس نے سال 2010 میں قائم کیے گئے 8400 ڈالرز کے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ آکش ہاؤس انتظامیہ نے پنکھ خریدنے والے شخص کی تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم انہوں نے یہ بتایا کہ اس شخص کا تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔