Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوئٹزرلینڈ کی افسانوی شادی میں پریاں اُتر آئیں

اسنو تھیم پر مشتمل 2 ہزار سے زائد میٹر کی بلندی پر ہونے والی شادی میں دلہا دلہن نے آئس کیوب میں انٹری دی
شائع 21 مئ 2024 09:18pm

سوشل میڈیا پر ایک سے بڑھ کر ایک شاہانہ شادی کی تقریبات کی ویڈیوز سامنے آتی ہیں مگر برف کی چادر اوڑھے پہاڑوں پر ہونے والی اس منفرد شادی نے تمام شادیوں کے ریکارڈ توڑ دیے۔

ہر شخص پرفیکٹ شادی کرنے کا خواہشمند ہوتا ہے اور اس دن کو یادگار بنانے کے لیے کافی جتن کرتا ہے۔ کچھ بالی ووڈ کی شادیوں پر مبنی تھیمز رکھنا پسند کرتے ہیں تو کوئی سمندر کنارے شادی کی تقریب منعقد کرتا ہے۔ پاکستان میں عام طور پر بینکوئٹس ہال میں شادی رکھنے کا رواج ہے۔

مگر سوئٹزرلینڈ کے برفانی پہاڑوں پر اس دلچسپ شادی کی تقریب نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

اسنو تھیم پر مشتمل 2 ہزار 222 میٹر کی بلندی پر منعقدہ شادی کی دلفریب تقریب میں دلہن اور دولہا نے خود کو ایک بڑے آئس کیوب میں بند کرتے ہوئے خوبصورت انٹری دی۔

شادی کی تقریب میں پر چیز کو برفانی تھیم سے سجایا گیا۔ یہاں تک کہ اسٹیج، سجاوٹ کے پھول اور تو اور شربت کے گلاس بھی برف کے کیوب میں رکھے گئے تھے۔ یوں پوری شادی برف سے ڈھکی ہوئی تھی۔

شادی کی ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی جس پر 24,000 سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

Wedding

switzerland

snow fall

Wedding ceremony