Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ایئرپورٹ سے جعلی پائلٹ گرفتار

جعلی پائلٹ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی
شائع 21 مئ 2024 08:30pm

لاہور میں ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے جعلی پائلٹ کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا، جعلی پائلٹ نے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پی آئی اے کا جعلی پائلٹ گرفتار کر لیا گیا۔

نشے میں دھت پائلٹ کی ہوائی جہاز اڑانے کی کوشش، انجام مہنگا پڑ گیا

جعلی پائلٹ محمد احمد کو ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے پی آئی اے کے جعلی کارڈ پر انٹرنیشنل ڈیپارچر لاوئج میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔

اے ایس ایف نے گرفتار جعلی پائلٹ کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا، جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

islamabad airport