Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تیاریاں شروع

ایونٹ میں دنیا بھر سے 300 سے زائد افراد کو مدعو کیا گیا ہے
شائع 21 مئ 2024 05:55pm

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آننت امبانی کی شادی کی تقریبات اٹلی میں 29 مئی سے شروع ہوکر سوئٹزرلینڈ میں یکم جون کو اختتام پزیر ہوں گی۔

اننت امبانی کی شادی میں شاہ رخ اور سلمان کے درمیان لڑائی؟

سوشل میڈیا صارفین کو آننت امبانی کی پری ویڈنگ فنکشن کی مہنگی ترین تقریبات آج بھی یاد ہیں جس پر بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی نے اپنی دولت کا تقریباً ایک فیصد خرچ کیا تھا۔

امبانی کی شادی میں عاطف اسلم کے بارے میں نامعلوم حقائق

اب آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی اٹلی میں دھمال مچانے والی ہے جس پر دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں ہوں گی۔

مہمانِ خصوصی 29 مئی سے ہی شادی میں شرکت کے لیے اٹلی کے کروز پر سوار ہونے جا رہے ہیں۔

جبکہ مکیش امبانی، نیتا امبانی ، آکاش امبانی اور امبانی خاندان کے دیگر افراد پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔

آننت امبانی کی شادی کے ایونٹ میں دنیا بھر سے کل 300 سے زائد (VIP) خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں شاہ رخ خان ، رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور سلمان خان اسپیشل گیسٹ ہوں گے۔

Wedding

Mukesh Ambani

Anant Ambani

ambani