Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

دورانِ پرواز شدید جھٹکے لگنے سے جہاز میں موجود مسافر ہلاک

جہاز میں موجود 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہیں، طیارہ لندن سے سنگاپور جا رہا تھا
شائع 21 مئ 2024 05:46pm

لندن سے سنگاپور جانے والی پرواز کے دوران خوفناک جھٹکے سے ایک مسافر جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ 30 افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن سے سنگاپور جانے والی ایئر لائن کو دورانِ شدت آمیز جھٹکے لگے جس سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 30 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعہ رونما ہونے کے فورا بعد جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر لینڈ کروایا گیا۔

امریکہ میں بحری جہاز ٹکرانے سے معروف پل تباہ، گاڑیاں مسافروں سمیت دریا میں جا گریں

سنگاپور ایئر لائنز کی پرواز (SQ321) نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے اُڑان بھری،جہاں پرواز کے دوران طیارے کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہنگامی طور پر طیارے کو بنکاک کی جانب موڑ لیا گیا۔ طیارے کو آج مقامی وقت کے مطابق 3.45 بجے لینڈ کروایا گیا۔

حادثے کا شکار جہاز کے پائلٹس کے آخری الفاظ نے رونگٹے کھڑے کردیے

سنگاپور ایئر لائنز نے جہاز میں سوار ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کی ساتھ ہی 30 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگاپور ایئر لائنز میں 211 مسافر اور کریو عملے کے 18 لوگ موجود تھے۔

london

SINGAPORE

Airline