Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انزیلا عباسی اور تاشفین انصاری نے اپنی شادی کی تفصیلات بتا دیں

سفید دلہن کا لباس پہننے کی وجہ سے انزیلا کو ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا
شائع 21 مئ 2024 04:06pm

انزیلا عباسی و بز انڈسٹری کے دو بڑے ستاروں، جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی ہیں۔ انہوں نے ایک سال قبل تاشفین انصاری سے شادی کی تھی، جو پیشے کے لحاظ سے تعلقات کے مشیر ہیں۔

نوبیاہتا جوڑا ندا یاسر کے شو میں آیا اور اپنی شادی اور رشتے کی کہانی شیئر کی۔

انزیلا نے انکشاف کیا کہ وہ تاشفین سے اس وقت ملی تھیں، جب وہ دونوں بہت سے دوستوں کے ساتھ ہنزہ گئے تھے۔ یہی وہ وقت تھا جب وہ دوست بن گئے، لیکن انہوں نے باقاعدہ کوئی رابطہ نہیں رکھا تھا اور صرف آن اور آف ملتے تھے۔

وہ دو سال کے بعد وہ مناسب طریقے سے ملے اور اسکے بعد راستے میں آنے والی رکاوٹوں کا سامنا کیا۔۔ تاشفین جانتے تھے کہ وہ انزیلا کو چاہتے ہیں اور آخر کارایک دن بتایا کہ وہ اسے پسند ہے۔ انزیلا نے بھی انہیں پسند کیا اور اس کے بعد راستے ہموار ہوتے چلے گئے۔ ان کے والدین دونوں ان کے لیے پرجوش تھے اور جویریہ عباسی کو انزیلا کے لیے تاشفین بہت پسند تھا۔

انہوں نے سفید دلہن کا لباس پہننے کی وجہ سے اینزیلا کو ٹرولنگ کا سامنا کرنے کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ سرخ رنگ ان کے لیے موزوں نہیں ہے اور یہاں تک کہ اہل خانہ نے بھی بہت زوردیا تھا کہ انہیں سرخ لباس پہننا چاہیے۔ لیکن انہوں نے وہی کیا جو وہ چاہتی تھیں۔

انہوں نے اس بارے میں بھی بات کی کہ کس طرح لوگ اپنی شادیوں پر دوسروں کو ٹرول کرتے ہیں اور ان کے اہم دن پر کسی کو تکلیف پہنچانا کتنا غلط ہے

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity