Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف نے نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنےکی شرط نہیں رکھی، وزیر توانائی

عوام سے درخواست ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں میں سرمایہ کاری کریں، اویس لغاری
شائع 21 مئ 2024 03:55pm

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر حکومت نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کرنے جارہی ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ایسی کوئی شرط نہیں کہ نیٹ میٹرنگ کو گراس میٹرنگ میں تبدیل کردیا جائے۔

وزیراعظم نے نیٹ میٹرنگ نرخ کے ضوابط میں ترمیم کی ہدایت کردی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 برس کے مقابلے میں 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت میں غیر معمولی کمی آئی ہے جس کے باعث سولر سسٹم پر لگائی گئی قیمت کی ریکوری بہت کم مدت میں ہورہی ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی کمزوری کی وجہ سے بجلی کے فی یونٹ ریٹ میں 2 سے 3 روپے زیادہ ہوجاتے ہیں جب کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں چوری اور مافیاز چل رہے ہیں جس کی وجہ سے بھی 5 روپے تک کا فرق ہے۔

سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن: حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کر لی

وزیر توانائی نے کہا کہ بعض تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا چاہ رہے ہیں جس سے قیمتوں میں کمی ہوگی۔

Net Metering

Gross Metering