Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلادیش کے سابق آرمی چیف پر امریکہ نے پابندی لگا دی

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے بیان جاری کر دیا
شائع 21 مئ 2024 03:54pm
تصویر بذریعہ: فیس بک
تصویر بذریعہ: فیس بک

ان دنوں امریکہ کی بنگلادیش کی معروف شخصیت پر پابندی سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں بنگلادیش کے سابق آرمی چیف امریکہ کی کڑی نگرانی میں ہیں۔

حال ہی میں امریکہ کی جانب سے بنگلادیش کے سابق آرمی چیف اور ان کی فیملی پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

بنگلادیشی فوج کے سابق سربراہ عزیز احمد اور ان کی فیملی پر کرپشن میں ملوث ہونے کے خلاف پابندیوں جیسے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

جبکہ پابندیاں لگانے سے متعلق امریکہ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے جمہوری اداروں اور عوامی مفاد میں یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عزیز احمد متعدد کرپشن کیسز میں ملوث ہیں، جبکہ اپنے بھائی کو بھی کرمنل ایکٹیویٹیز میں اکاؤنٹیبلٹی سے بچایا ہے۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ عزیز اپنے بھارتی کے ہمراہ مل کر ملٹری کانٹریکٹس میں بے ضابطگیوں سمیت سرکاری افسران کی اپوائنٹمنٹس پر رشوت لے چکے ہیں۔

Army Chief

US sanctions

America

Bangladesh