کراچی میں ’فلسطین ’ انڈر پاس 10 ماہ بعد ہی نقائص سامنے آنے پر ٹریفک کیلئے بند
کراچی کی مقامی حکومت کی جانب سے بنایا گیا فلسطین کے نام سے منسوب انڈر پاس کاٹریک ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق افتتاح کے10ماہ بعد ہی گلستان جوہر انڈر پاس میں نقائص سامنے آگئے ہیں۔ فسلطین نامی انڈر پاس میں نقائص وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دورے کے دوران سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب انڈرپاس کے پیور بلاکس کی ناہمواری دورکرنے کے لئے مرمت جاری ہے۔ جبکہ یونیورسٹی روڈ سے پہلوان گوٹھ جانے والے ٹریک پرمرمتی کام کیا جا رہا ہے۔
گلستان جوہر پر واقع انڈر پاس کے ایک ٹریک کا کام مکمل کرنے میں 25 روز درکار ہوں گے۔ ایک ٹریک مکمل ہونے کے بعد دوسرے ٹریک پرکام شروع کیا جائے گا۔
واضح رہے انڈر پاس 11 سو میٹر لمبا اور 19 میٹرچوڑاہے۔ گلستان جوہر انڈر پاس ساڑھے چار ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کیا تھا۔
مقصد گلستان جوہر سے شارع فیصل جانے والے شہریوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔ اس سے قبل بھی انڈر پاس کی ناقص کوائلٹی سے متعلق سوشل میڈیا صارفین ویڈیوز اور تصاویر اپلوڈ کر چکے ہیں۔
جبکہ اس وقت کے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس پراجیکٹ کے حوالے سے اپ ڈیٹس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کی تنقید کی زد میں آ چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.