Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے، وزیر توانائی سندھ

سندھ اوربلوچستان میں عوام کوسستی بجلی فراہمی کےمنصوبےکام کررہےہیں، ناصرحسین شاہ
شائع 21 مئ 2024 03:06pm

کراچی: وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت ہماری ہوتی تو300 یونٹ بجلی مفت مہیا کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابجٹ عوام دوست ہوگا، کوشش کریں گےکوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے، سندھ اوربلوچستان میں عوام کوسستی بجلی فراہمی کےمنصوبےکام کررہےہیں۔

صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنےوالوں کومتبادل ذرائع سےمفت بجلی فراہم کی جائےگی، سندھ میں سولرپلیٹ بنانےکےمنصوبے پرکام شروع کردیاہے۔

K Electric

electricity prices

Pakistan People's Party (PPP)