Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پرانے آئی فون کے بدلے نیا آئی فون، کمپنی کی نئی آفر کیا ہے؟

یہ آفر 20 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی
شائع 21 مئ 2024 02:53pm
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے ویسے تو کئی سہولیات فراہم کی جاتی رہتی ہیں تاہم اس بار کمپنی نے پرانے اور نئے موبائل فونز سے متعلق ایک آفر جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ایپل صارفین ’ٹریڈ ان‘ کے ذریعے اب اپنے پرانے آئی فون موبائلز کو نیو ماڈلز میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی ہائر کریڈٹ ویلیو کے ساتھ۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے چند آئی فونز کے لیے نارمل سے زیادہ ٹریڈ انز کی آفر جاری کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے، یہ آفرز رواں ہفتے سے امریکہ، کینیڈا میں شروع ہونے جا رہی ہیں۔

جبکہ بلومبرگ کی جانب سے اپنے دعوے میں مزید کہنا تھا کہ انسینٹو صرف ان اسٹور ہی کنزیومرز کے لیے موجود ہوگا، جو کہ آئی فون 15 کی لائن اپ کے کسی بھی ماڈل پر کریڈٹ اسپینڈ کر سکتے ہیں۔

اصلی اور نقلی آئی فون کی پہچان کا آسان طریقہ

جن میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس شامل ہیں۔

آئی فون 15 پاکستان میں کتنے کا ملے گا

اگرچہ یہ آفر آج سے یعنی 20 مئی سے 3 جون تک جاری رہے گی، تاہم اس حوالے سے ایپل کمپنی کا باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب یہ آفر آئی فون 14، آئی فون 13، آئی فون ایس ای فورتھ جنریشن کے لیے نہیں ہیں۔

Apple

موبائل فونز

iPhone 14

Iphone 15

trade in