Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

افشاں قریشی نے اپنی وائرل ویڈیو کو جھوٹ قرار دے دیا

فیصل قریشی نے بھی اپنے جذبات کھول دیے
شائع 21 مئ 2024 02:48pm

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افشاں قریشی کا اداکاربیٹے فیصل قریشی سے متعلق ایک بیان سامنے آیا تھا۔

وائرل ویڈیو میں افشاں قریشی کو کہتے سنا گیا تھا کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویڈیو کو تور مڑور کر پیش کیا گیا ہے، یہ ویڈیو ایڈٹ شدہ تھی اور اس میں ترمیم کی گئی تھی۔

اس حوالے سے افشاں قریشی نےناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جعلی اور جھوٹ کہا انسٹاگرام پرانہوں نے کمنٹ کیا کہ ’آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز نہیں آتے، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائیں اور صرف ویوز اور کمنٹس کے لیے یہ گھٹیا ترکیبیں کرنا بند کریں۔

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایڈٹ شدہ ویڈیو میں اداکارہ اولڈ ہاوس میں اپنے والدین کو جو بچے چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کے متعلق گفتگو کر رہی تھیں، جسے ایڈٹ کر کے دوسرے انداز میں پیش کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا صارفین یہ سمجھ بیٹھے کہ شاید اداکارہ اپنے بیٹے کی نافرمانی اور بد کرداری پر بات کر رہی ہیں لیکن اصل میں وہ دنیا کے تمام بچوں کو پیغام دیتی دکھائی دیتی ہیں کہ وہ اپنے والدین کا احترام کریں، ان کی خدمت کریں، انہیں اولڈ ہاؤسز میں نہ بھیجیں۔

اسی کا اسکرین شاٹ فیصل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور ردعمل دیا۔

اداکار نے طنزیہ لکھا کہ ’ارے سارا مصالحہ ہی ختم کردیا ہماری اماں نے، اب لوگ کیا کریں گے؟

entertainment

lifestyle

show bizz