Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ووٹ کاسٹ کرنے آئے دھرمیندر پھٹ پڑے

میڈیا کی جانب سے بار بار سوال پر اداکار آپے سے باہر
شائع 21 مئ 2024 02:37pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

بھارتی اداکار جہاں سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں وہی ان دنوں اداکار الیکشن کے باعث بھی میڈیا کی نظروں میں ہیں۔

حال ہی میں سینئر اداکار دھرمیندر ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، تاہم اسی دوران وہ شدید برہم ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں لوک سبھا الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاپارضی سینئر اداکار سے بار بار ایک ہی سوال کر رہے تھے۔

جس پر اداکار سے سہن نہ ہو اور آپے سے باہر ہو گئے، رپورٹ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نوجوان ووٹرز کو کیا پیغام دیں گے، جواب دینے پر میڈیا کی جانب سے سوال دوبارہ کیا گیا۔

کیا دھرمیندر کی بیٹی مسلمان ہیں؟ نام سے متعلق وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین حیران

دھرمیندر کا نیا روپ ، معاملہ کیا ہے؟

اس پر دھرمیندر سے برداشت نہ ہوا اور پھٹ پڑے، اداکار نے پاپارضی کو غصے سے انکار کیا، جس پر میڈیا کی توجہ بھی خوب انہی کی جانب ہوگئی۔

اداکار دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو اچھا شہری بننا چاہیے، حب الوطن بنو، ماں باپ سے پیار کرو، آپ کو معلوم ہے جو مجھ سے کہلوانا چاہتے ہیں۔