Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انفلوئنسر داؤد کم نے جنوبی کوریا میں مسجد کا افتتاح کر دیا

مقامی رہائشیوں نے داؤد کم کے خلاف احتجاج شروع کر دیا تھا
شائع 21 مئ 2024 02:08pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ داؤد کم
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ داؤد کم

معروف کورین سوشل میڈیا اسٹار داؤد کم نے جہاں اسلام قبول کرنے کے بعد توجہ خوب سمیٹ لی ہے وہیں اب ان کی مسجد سے متعلق ویڈیو بھی وائرل ہے۔

حال ہی میں داؤد کم نے جنوبی کوریا کے علاقے یونگ جونگ جزیرے میں مسجد کا افتتاح کیا ہے، تاہم مسجد کی تعمیر سے قبل اور دوران داؤد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

2019 میں اسلام قبول کرنے والے یوٹیوبر نے رواں سال اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم رواں سال داؤد کے اس پلان پر مقامی شہریوں کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی۔

داؤد کم کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں یوٹیوبر نے بتایا کہ الحمداللہ! میں نے کر دیا ہے۔ آپ سب کی مدد کے ساتھ، میں نے مسجد تعمیر کر لی ہے۔

مسلمان کورین پاپ سنگر داؤد کم نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کردیا

مجھے اس بات کا بھی علم ہے کہ لوگ پریشان ہیں، مگر میں اپنے مسجد بنانے کے خواب سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

ساتھ ہی داؤد کم نے اپنے چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا آپ تمام کا شکریہ اور کوئی بھی رضاکارانہ طور پر مدد کرنا چاہتا ہے تو بائیو میں دیے گئے لنک کو چیک کرے۔

یونگ جانگ جزیرے میں مسجد کی تعمیر کے فیصلے پر جنوبی کوریا کے شہر انشیون میں مقامی رہائشیوں کی جانب سے احتجاج کی گیا تھا، جبکہ مقامی افراد کی جانب سے مذہبی عبادت گاہ کی تعمیر کی مخالفت کی تھی۔

مسجد کے لیے مخصوص زمین یوٹیوبر نے چندے کے ذریعے 198 اعشاریہ 2 ملین وان خریدنے کا اعلان کیا تھا، جس کے لیے داؤد نے ابتدائی طور پر 20 ملین وان ڈیپازٹ کرا دیے تھے، 284اعشاریہ 4 اسکوائر ایکڑ کی زمین کے لیے مزید رقم اگلے ماہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تاہم مقامی افراد کی مخالفت اور احتجاج کے باعث مالک زمین اور داؤد نے معاہدہ منسوخ کر دیا، اس حوالے سے یوٹیوبر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ بھی اپلوڈ کی، جس میں اسی واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

داؤد کم کا کہنا تھا کہ داگیو مسجد سے متعلق جو رقم مجھے ملی تھی وہ میں نے واپس کر دی ہے، میں نے صرف ان کی مدد کی۔ میں نے کبھی کسی کو ہراس نہیں کیا، نہ ہی کسی پر حملہ کیا اور نہ ہی کسی کو دھوکا دیا۔

داؤد کم کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس میں سے کچھ بھی سچ ہے، تو مجھے قانون کے مطابق سزا دیں، قابل غور بات یہ ہے کہ کبھی بھی مجھے پبلک اتھارٹیز کی جانب سے سزا نہیں دی گئی۔

داؤد کم نے مسائل کی وجہ سے متعلق کہا کہ واضح رہے یہ تمام مسائل اس وقت اٹھے ہیں جب میں کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کیا۔ ان لوگوں کی باتوں میں نہ آئیں جنہیں خوف ہے کہ کوریا میں اسلام پھیل جائے گا۔

اہرام مصر کی تعمیر کیسے کی گئی؟ نئی دریافت نے معمہ حل کردیا

ساتھ ہی داؤد کم کا کہنا تھا کہ اللہ کو ہر چیز معلوم ہے، میری نیت صرف اللہ کے لیے تھی، میں کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

South Korea

Youtuber

Islam

Mosque

daud kim

build