Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کھانوں میں نمکین ذائقے کے لیے الیکٹرک سالٹ چمچ سامنے آ گئی

جاپانی کمپنی کے دعوے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی
شائع 21 مئ 2024 12:21pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

دنیا میں ٹیکنالوجی جس طرح اپنے پنجے گاڑھ رہی ہے، اب کھانے پینے کی چیزوں میں بھی ٹیکنالوجی کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

حال ہی میں جاپانی چمچ کی دھوم سوشل میڈیا پر ہے، جہاں کھانے کو نمکین کرنے والی الیکٹرک چمچ سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

جاپانی کمپنی کی جانب سے کھانوں میں نمکین ذائقہ پیدا کرنے والی الیکٹرک سالٹ چمچ تیار کرلی گئی ہے۔

جس سے اب خواتین باآسانی جب کبھی کھانوں میں نمک ڈالنا بھول جائیں تو اس چمچ کا استعمال کر سکتی ہیں۔

چمچ سے نمک کے استعمال میں کمی لائی جاسکتی ہے، ساٹھ گرام وزنی چمچ چارج ہونے والی بیٹری سے چلتا ہے۔

جاپانی کمپنی کا دعوے میں کہنا تھا کہ اس چمچ کے استعمال سے اصل نمک کے استعمال میں ایک تہائی تک کمی ہو سکتی ہے۔

ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اس چمچ کی قیمت 100 یورو ہیں جو کہ پاکستانی 30 ہزار سے زائد بنتے ہیں۔

اس دلچسپ الیکٹرک میں دھات موجود ہے، جو کہ انسانی زبان پر برقی چارج منتقل کر کے سوڈئیم آئن اپنی جانب راغب کرتی ہے۔

Japan

Company

Salt

spoon