Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرانوالہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کے واقعے کا ڈراپ سین ہو گیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا
شائع 21 مئ 2024 11:57am
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو

گجرانوالہ میں ڈکیتی کے واقعے پر ڈراپ سین ہو گیا ہے، جہاں ڈکیتی کی اطلاع دینے والے شخص کو ہی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گجرانوالہ پولیس کی جانب سے 50 لاکھ کی ڈکیتی کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق شکایت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسلحہ کے زور پر 50 لاکھ روپے سے محروم ہو گیا ہوں۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق ملزم کی جانب سے کہنا تھا کہ ڈکیتی کے دوران اسے ٹانگ پر گولی لگی ہے، تاہم پولیس تحقیقات میں معاملہ اس کے برعکس نکلا۔

تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے ملزم نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ پولیس نے بھی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم مقروض ہے اور قرض ادا نہ کرنے کے لیے ڈراما رچایا تھا۔

police

Gujranwala

Arrested