Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

فلور ملز میں غیر معیاری گندم کی موجودگی، پنجاب کے 20 افسران معطل

حکومت پنجاب عوامی ریلیف میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی، صوبائی وزیر خوراک
شائع 21 مئ 2024 11:10am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب میں احتساب کا عمل تیز کردیا گیا۔ سیکرٹری خوراک پنجاب نے کرپشن، نااہلی اور فرائض میں سنگین غفلت پر 20 افسران معطل کردیے۔ متعلقہ افسران نے فلور ملز پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا تھا۔

معطل ہونے والوں میں شیخورپورہ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، بہاولنگر، راولپنڈی اور گوجرخان کے افسران شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجرخان سے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کیا گیا۔ فیصل آباد، جھنگ اور بہاولنگر میں 7 فوڈ گرین انسپکٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز، 3 فوڈ گرین انسپکٹرز اور ایک جونئیر کلرک معطل کیا گیا۔

وزیر خواراک پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ افسران کے خلاف کرپشن، نااہلی اور فرائض کی انجام دہی میں غفلت پر کارروائی کی گئی۔ محکمے میں نا اہل، کرپٹ اور فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا حکومت کا 40 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوامی ریلیف میں حائل کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریگی، پنجاب بھر کی مارکیٹس میں معیاری اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہیں، متعلقہ افسران مکمل کلئیرنس تک اپنے علاقے میں موجود گندم کے اسٹاک کے ذمہ دار ہوں گے۔

Wheat

Pakistan Inflation

Flour Price

Wheat Scandal