Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیر پور : نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، پانی آبادی میں داخل

سینکڑوں ایکڑ پر کپاس کی فصل ڈوب گئی
شائع 21 مئ 2024 10:57am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

خیرپور میں نہر میں 40 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس کے نتیجے میں سینکڑوں ایکڑ پر کپاس کی فصل ڈوب گئی۔

گڈیجی کے قریب ہنگورجہ مائینر میں شگاف پڑنے سے جہاں سینکڑوں ایکڑ پر کپاس کی فصل ڈوب گئی، وہاں پانی آبادی میں داخل ہوگیا۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوششیں شروع کیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ بر وقت اطلاع کے باوجود محکمہ انہار کے حکام نہیں پہنچے۔

Farmers

flooding

Pakistan Agriculture