Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی اداکار کی اہلیہ اسرائیل کے خلاف ثبوت عالمی عدالت انصاف میں لے آئی

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ جاری کر دیے ہیں
شائع 21 مئ 2024 10:34am
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

اسرائیلی جنگی جرائم جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رہے ہیں وہیں اب عالمی عدالت انصاف میں معروف برطانوی نژاد لبنانی بیرسٹر امل کلونی نے غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف ثبوت جمع کرا دیے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امل کلونی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں انسانیت سوز عمل اور جنگی جرائم کے خلاف ثبوت جمع کرا ئے گئے ہیں، جن کی بنیاد پر عالمی عدالت انصاف کو فیصلہ لینے میں آسانی ہوئی ہے۔

امل کلونی کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر ہی آئی سی سی کی جانب سے اعلیٰ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور حماس کے لیڈران کے وارنٹنس جاری کر دیے ہیں۔

ہائی پروفائل بیرسٹر امل کلونی کی جانب سے کلونی فاؤنڈیشن برائے انصاف پر ایک پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں امل کی جانب سے بیان دیا گیا ہے۔

اس بیان کے مطابق پروسیکیوٹر کریم خان کی جانب سے ایکسپرٹ پینل جوائن کرنے کی دعوت دی تھی، جس کا کام غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے خلاف ثبوت اکھٹا کرنا تھا۔

شاہ سلمان کی طبیعت ناساز: ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی

واضح رہے امریکی اداکار جیورج کلونی اور ان کی اہلیہ بیرسٹر امل کلونی کی جانب سے سماجی حقوق کی تنظیم بنائی گئی ہے، جبکہ دونوں میاں بیوی پر سوشل میڈیا پر غزہ میں انسانیت سوز واقعات پر نہ بولنے پر بھی تنقید کی جا رہی تھی۔

ایرانی صدر کے حادثے سے ایک دن قبل آزربائیجان کے صدر کا حیران کن بیان وائرل

امل کلونی کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارا بیک گراؤنڈ نجی اور ڈائیورس ہے، تاہم اس کے باوجود لیگل فائنڈنگز پر سب متفق تھے۔

مزید کہنا تھا کہ زمینی حقائق کی بنا پر اس بات کا یقین کرنا پڑ رہا ہے کہ اسرائیلی ہانیہ اور حماس کے کچھ ممبران شہریوں کو اغواء، قتل اور جنسی جرائم میں ملوث ہیں۔

جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے متعلق امل کلونی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ بھی زمینی حقائق کی بنا پر قصور وار ہیں، دونوں لیڈران نے جنگ، قتل و غارت اور ظلم و ستم کے لیے بھوک کے طریقہ کار کو اپنایا اور فلسطین میں غذائی قلت کو پیدا کیا۔

Israeli Prime Minister

hamas leaders

International Criminal Court (ICC)

amal clooney