Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اگر جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں، علیمہ خان

چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، بہن عمران خان
اپ ڈیٹ 21 مئ 2024 12:39pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں، آپ نے لوگوں کو جیلوں میں مارنا شروع کر دیا ہے۔ جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی بہنوں ، عمر ایوب، فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں ہے۔ ’ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں، اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں‘۔ اگر ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں۔

انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے، اللہ کی عدالت میں سب ججز نے جواب دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے اوپر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہے، ہماری حفاظت کرنے کے لیے ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ بابر اعوان نے عدالت کو پورا قانون سمجھایا ہے، عدالت کا مشکور ہوں جنہوں نے انصاف کیا، یہ سارے جھوٹے مقدمات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ کالا قانون بنایا جا رہا ہے، آئین کے مطابق کسی کی زبان بندی نہیں کی جا سکتی، دو ادارے آمنے سامنے نہیں آسکتے، ہم اس بل پر قومی اسمبلی میں تنقید کریں گے، آپ تاریخ پڑھ کر دیکھ لیں، مارشل لا اسکندر مرزا نے لگایا تھا۔

عمر ایوب اور فواد چوہدری گلے لگ گئے

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر عمر ایوب، فواد چوہدری نےکمرہ عدالت میں ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ جب کہ اسد عمر کمرہ عدالت میں آئے تو عمر ایوب نے مصافحہ کیا۔ اس کے علاوہ فواد چوہدری اور اسد عمر نے بھی مصافحہ کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن نے ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن پر ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار ناراضی کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 29 جون تک توسیع کردی۔

Aleema Khan

MAY 9 RIOTS

IMRAN KHAN Adiyala Jail