Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ سلمان کی طبیعت ناساز: ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ جاپان ملتوی

ولی عہد محمد بن سلمان کو 20-23 مئی کو جاپانی شہنشاہ اور وزیر اعظم سے ملاقات کرنا تھی
شائع 21 مئ 2024 09:58am

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی خرابی صحت کی وجہ سے دورہ جاپان ملتوی کردیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے چیف کابینہ سکریٹری یوشیماسا حیاشی نے مذکورہ پیش رفت سے متعلق تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 20-23 مئی کو جاپانی شہنشاہ ناروہیٹو اور وزیر اعظم فومیو کیشیدا سے ملاقات کرنا تھی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 88 سالہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کی سوزش کا علاج کرارہے ہیں۔ اتوار کو آنے والی رپورٹوں میں بتایا گیا کہ بادشاہ کو ”زیادہ درجہ حرارت اور جوڑوں کے درد“ کا سامنا تھا۔

ایس پی اے کے مطابق جدہ کے السلام پیلس میں واقع شاہی کلینک میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد پھیپھڑوں میں سوزش کا پتا چلا۔

UAE

Muhammad bin Salman

Japan