Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور

جسٹس سلطان تنویر احمد نے محفوظ فیصلہ سنایا
شائع 21 مئ 2024 09:54am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے پیر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت منظور کی۔

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دوران سماعت وکیل پرویز الہیٰ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عدالت نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم تنویر الیاس کو جیل بھیج دیا

وکیل عامر سعیدراں نے بتایا تھا کہ پرویز الہیٰ نے کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم وصول نہیں کی، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

وکیل پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail

PERVEZ ILAHI