Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلاق کے بعد سلمیٰ حسن کا اظفر علی کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ

وہ ایک اداکارہ ہیں اور کسی کے ساتھ بھی کام کر سکتی ہیں
شائع 21 مئ 2024 08:49am

سلمیٰ حسن ایک ایسی اداکارہ ہیں جن سے ہم سب محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران ہی اظفر علی سے شادی کی، جو خود ایک ہدایت کار / پروڈیوسر ہیں۔

اس جوڑے کو سورج اور چاند کی جوڑی کہا جاتا تھا۔ اللہ نے انہیں ایک بیٹی کی نعمت سے بھی نوازا، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی زیادہ عرصے کامیاب نہیں رہ سکی۔

سلمیٰ اور اظفر کی طلاق ان کے تمام مداحوں کے لیے ایک صدمہ تھا، کیونکہ کسی کو بھی ایسی خبر کی توقع نہیں تھی۔

اظفر علی نے جلد ہی اداکارہ نوین وقار سے شادی کر لی، جبکہ سلمیٰ نے ان کے بعد کبھی کسی سے شادی نہیں کی۔

سلمیٰ حسن کا کیریئر بہت کامیاب رہا ہے اور وہ تقریبا تمام ہٹ ڈراموں کا حصہ رہی ہیں۔ ان کے کامیاب ڈراموں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ حال ہی میں ”مجھے پیار ہوا تھا“ اور ”عشق مرشد“ جیسی ہٹ ڈرامہ سیریل دے چکی ہیں۔

سلمی حسن نے تابش ہاشمی کےشو ”ہنسنا منع ہے“ میں بطور مہمان شرکت کی اور انہوں نے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بھی بات کی اور اس پر انہیں کس فیصلے کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

سلمیٰ کا کہنا تھا کہ، انہیں بتایا گیا کہ یہ حرام ہے اور آپ اپنے سابق شوہر کے ساتھ کیسے کام کر سکتی ہیں۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کا کام اداکاری ہے اور وہ اسے کسی اور کے ساتھ بھی کرسکتی ہیں۔

ویسے بھی وہ ہمیشہ اظفر کے آس پاس رہتی تھیں، کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی کا اپنے والد کے ساتھ صحت مند تعلق رہے۔ جب بچے شامل ہو جاتے ہیں تو ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھنا پڑتا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz