Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، وزیراعظم

شاہ سلمان پاکستان کے مخلص دوست اور امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، شہباز شریف
شائع 20 مئ 2024 09:31pm

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے حوالے سے خبر کا سن کر فکر ہے، شاہ سلمان پاکستان کے مخلص دوست اور امت مسلمہ کے لیڈر ہیں، شاہ سلمان کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت کے بارے میں گہری تشویش کے ساتھ پتہ چلا ہے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان کے مخلص دوست ہیں، اس کے علاوہ وہ خادم الحرمین الشریفین کی حیثیت سے پوری امت مسلمہ کے رہنما بھی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ پاکستان کے عوام میرے ساتھ ہیں اور ہم شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

Saudi Arabia

اسلام آباد

Saudi King

Shah Salman Bin Abdul Aziz

PM Shehbaz Sharif