Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھانوی کپور کے بچپن کی نازیبا تصاویر فحش ویب سائٹ پر وائرل

میں نے دیکھا کہ میری تصاویر نازیبا مواد والی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں، جھانوی کپور
شائع 20 مئ 2024 07:53pm

اداکار ہوں، کرکٹر یا کوئی بھی معروف شخصیت، انٹرنیٹ پر ان کی تصاویر کا غلط استعمال آئے روز ہوتا ہے، اور آج کل اس میں سب سے زیادہ کردار مصنوعی ذہانت ادا کر رہی ہے، لیکن مشہور بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی تصاویر کے ساتھ جو ہوا وہ کسی مصنوعی ذہانت نے نہیں بلکہ جیتے جاگتے ایک خراب ذہنیت کے مالک انسان نے کیا۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنی نازیبا تصاویر وائرل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے کم عمری میں اپنی تصاویر فحش ویب سائٹس پر پائے جانے کا انکشاف کیا۔

ہیرا منڈی کے بعد سوناکشی نے منیشا کوئرالا سے معافی مانگ لی

اس حوالے سے جھانوی کپور نے بھارتی فلموں کے ہدایت کار کرن جوہر کو انٹرویو میں بتایا۔

کرن جوہر نے جھانوی کپور سے سوال کیا کہ بطور معروف شخصیت آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

اداکارہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں 12 یا 13 برس کی تھی تو والدہ (سری دیوی) کے ہمراہ ایک تقریب میں گئی جہاں میڈیا کے لوگوں نے میری تصاویر کیمروں میں محفوظ کرلیں اور پھر سوشل میڈیا پر تمام تصاویر وائرل کردیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنا تولیدی بیضہ کیوں فریز کروایا؟

جس کے بعد میں نے دیکھا کہ میری تصاویر نازیبا مواد والی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئی ہیں۔

جھانوی کپور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ پر میری نازیبا تصاویر وائرل ہونے کے بعد اسکول میں میرا بہت مذاق اڑایا گیا۔

Bollywood actress

Jahnvi Kapoor

Jahnvi Kapoor Illicit Pictures

Jahnvi Kapoor Leak pictures