Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر کولر سے ہونے والی نمی اور چپچپاہٹ سے پریشان ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں

جو لوگ روم کولر کا استعمال کرتے ہیں، انہیں نمی کی پریشانی کافی جھیلنی پڑتی ہے
شائع 20 مئ 2024 06:31pm
علامتی تصویر تخلیق کردہ بزریعہ میٹا اے آئی
علامتی تصویر تخلیق کردہ بزریعہ میٹا اے آئی

شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے، پاکستان سمیت خطے کی کئی ریاستوں میں پارہ 45 ڈگری سے اوپر جا چکا ہے، جس کی وجہ سے باہر تو چھوڑیں گھر میں بھی سکون نہیں ہے۔

لوگ اس چلچلاتی گرمی سے بچنے کے لیے طرح طرح کے انتظامات کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کے گھر میں پورا دن اے سی چلتا ہے تو کچھ لوگ کولر اور پنکھے سے ہی کام چلاتے ہیں۔

یہ پڑھنے کے بعد  آپ اے سی  میں سونے سے پہلے ایک بار ضرور سوچیں گے

ایئر کنڈیشنر میں بیٹھتے ہی گرمی تو دور بھاگتی ہے، جسم بھی پوری طرح سے خشک ہوجاتا ہے اور پسینہ کی وجہ سے ہونے والی چپچپاہٹ محسوس نہیں ہوتی ہے، لیکن جو لوگ روم کولر کا استعمال کرتے ہیں، انہیں اس میں نمی کی پریشانی کافی جھیلنی پڑتی ہے، اور اسی نمی کی وجہ سے ہونے والی چپچپاہٹ کے باعث ایک منٹ بھی چین سے بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

اگر آپ کے بھی کمرے میں روم کولر یا آوٹ ڈور کولر چلانے سے نمی اور چپچپاہٹ ہوتی ہے تو اس پریشانی کو دور کرنے کی کچھ تدابیر ہیں، جن کی وجہ سے کولر سے صرف ٹھنڈی ہوا نکلے گی اور نمی کی پریشانی بھی ختم ہوجائے گی۔

کچھ لوگ کمرے کے اندر کولر رکھتے ہیں، ایسا بالکل نہ کریں۔ کولر کو ہمیشہ کمرے کی کھڑکی یا دروازے کے باہر رکھیں، اس سے نمی نہیں ہوگی۔

ایئرکنڈیشنر آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے

کمرے کے بند ہونے پر کمرے میں موجود گرم ہوا اندر رہتی ہے۔ زیادہ گرمی کی وجہ سے کولر کا پانی ہوا میں نمی پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نمی اور چپچپاہٹ محسوس کرتے ہیں۔

اگر کسی وجہ سے آپ کولر کو کمرے کے باہر کھڑکی کے پاس نہیں رکھ پا رہے تو کولر میں لگے واٹر پمپ کو بند کر دیں اور صرف پنکھا چلائیں۔ نمی صرف پانی کی وجہ سے ہوتی ہے، اس طرح آپ کو کچھ سکون محسوس ہوگا۔

نمی کو دور کرنے کے لیے کولر اور چھت کے پنکھے دونوں کو ایک ساتھ چلائیں۔ اس کے علاوہ کھڑکیوں کو ہلکا سا کھلا رکھیں تاکہ آپ کو نمی کا احساس نہ ہو۔

جب آپ چھت والا پنکھا چلائیں گے تو اس کی ہوا کمرے کے چاروں طرف پھیلے گی اور کولر کی ہوا بھی پنکھے کی وجہ سے پھیلے گی، اس سے چپچپاہٹ محسوس نہیں ہوگی۔

بجلی کے بل میں نمایاں کمی کا سستا فارمولا

اگر آپ کے کمرے میں ایگزاسٹ فین لگا ہے تو اسے کولر کے ساتھ آن کریں۔ اگر کمرے میں نہیں ہے، تو آپ کمرے سے منسلک باتھ روم میں لگے ایگزاسٹ فین چلا سکتے ہیں۔ اس سے بھی نمی کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کولر کو میڈیم سے ہائی اسپیڈ پر چلائیں۔ اس سے کمرے میں موجود ہیومیڈیٹی بھی کافی حد تک کم ہونے لگے گی۔

زیادہ وینٹیلیشن کی وجہ سے نمی بھی کم ہو جاتی ہے۔ کولر پینل کو بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔ اس سے ہوا کا اخراج بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ نمی سے بھی کچھ سکون حاصل کر سکتے ہیں اور ٹھنڈک محسوس کر سکتے ہیں۔

humidity

life hacks

Air Cooler

AIRCONDITIONER