ماضی میں فضائی حادثات کا شکار ہونے والے صدور
پاکستان کے سابق صدر ضیاء الحق سے لے کر فلپائنی صدر رامون میگسیسے تک، فضائی حادثات میں جاں بحق ہونے والوں میں کئی ممالک کے صدور شامل ہیں اور اب ان میں حالیہ اضافہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہوچکا ہے، جن کا ہیلی کاپٹر اتوار کو حادثے کا شکار ہوا۔
ان کے ساتھ ساتھ فضائی حادثوں میں جاں بحق ہونے والوں میں عراق کے سابق صدر عبدالسلام عارف اور برازیل کے نیورو ریموس کا نام بھی قابلِ ذکر ہے۔
گذشتہ روز ایرانی صدر ابراہیم رئیسی بھی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں ہوئے جن کی وفات پر عالمی برادری سوگوار ہے۔
یہاں دنیا بھر کے ان سیاسی لیڈران کی موت کا تذکرہ کیا جا رہا ہے جو ’فضائی حادثے‘ کا شکار ہوکر جہان فانی سے رخصت ہوئے۔
برازیل کے صدر
برازیل کے عبوری صدر نیریو راموس 16 جون سن 1958 کو کریٹیبا افونسو پینا ائیرپورٹ کے قریب کروزیرو ایئر لائن حادثے کا شکار ہوکر دنیا سے چلے گئے۔
صدر عراق عبدالسلام عارف
عراق کے دوسرے صدر عبدالسلام عارف کا فضائی طیارہ 13 اپریل سن 1966 میں بصرہ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ عبدالسلام عارف کے بعد ان کے بھائی عبدالرحمٰن عارف نے صدر کا عہدہ سنبھالا۔
کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث تھا؟ اتل ابیب کی وضاحت
پاکستان کے صدر
پاکستان کے چھٹے صدر ضیاء الحق 17 اگست سن 1988 کو طیارہ حادثے کا اس وقت شکار ہوئے جب وہ بہاولپور میں امریکی ٹینک کے مظاہرے کا مشاہدہ کرنے کے بعد اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے۔
فلپائن کے صدر
فلپائن کے ساتویں صدر رامون میگسیسے 17 مارچ سن 1957 کو میگسیسے سیبو سٹی سے منیلا کی جانب جا رہے تھے جس کے بعد ان کا طیارہ لاپتہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔
بعد ازاں مقامی اخبارات سے معلوم ہوا کہ فلپائنی صدر کا ہوائی جہاز سیبو میں ماؤنٹ مانونگگل پر کریش ہوگیا۔
ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر ڈھونڈ نکالنے والے ترک ڈرون آقنجی کی کیا خصوصیات ہیں
بھارتی سیاست دان اور کانگریس رہنما سنجے گاندھی
سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی کا انتقال 23 جون 1980 کو ہوا۔
سنجے کی زندگی اس وقت خاتمہ ہوا جب وہ دہلی کے صفدر جنگ ائیرپورٹ کی جانب بڑھتے ہوئے اپنے طیارے کا کنٹرول کھو بیٹھے تھے۔
Comments are closed on this story.