Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے افیئر کی افواہوں پر شاہ چارلس کا ردعمل

روز ہینبری ان افواہوں کو مسترد کر چکی ہیں
شائع 20 مئ 2024 03:46pm

شہزادہ ولیم اور روز ہینبری کے تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر سامنے آنے کے بعد شاہ چارلس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ولیم اور لیڈی روز ہینبری کے مبینہ تعلقات کی افواہیں 2019 میں شروع ہوئی تھیں۔

اس سال کے اوائل میں پیٹ کی سرجری کے بعد اسٹیفن کولبرٹ کے ’کیٹس پائریسی‘ میں مبتلا ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر افواہوں نے دھوم مچا دی کہ مستقبل کے بادشاہ روز ہینبری کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب فرانس میں، ایشوریا رائے سمیت کئی اداکار پہنچ گئے

انٹرنیٹ کے ماہرین اندازہ لگا رہے ہیں کہ کیٹ کی غیر موجودگی کا تعلق ان کے شوہر اور انگلینڈ کے مستقبل کے بادشاہ ولیم سے ہو سکتا ہے۔

ہینبری نے اپنے وکیلوں کے ذریعے ولیم کے ساتھ تعلقات کی افواہوں کو مسترد کر دیا تھا۔ ہینبری اپنے وکلا کے ذریعے کہتی ہیں کہ, افواہیں مکمل طور پر غلط ہیں۔

تاہم ایک غیرملکی اخبارنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کنگ چارلس کو اب بھی خدشہ ہے کہ شہزادہ ولیم وہی غلطی دہرا سکتے ہیں جو انہوں نے ان کی والدہ شہزادی ڈیانا کو دھوکہ دیتے ہوئے خود کی تھی۔

اندرونی ذرائع نے اعتراف کیا کہ ”یہ ایک بہت ہی عجیب صورتحال ہے.“

دریں اثناء لیڈی روز ہینبری بظاہر شاہی خاندان میں واپس آ گئی ہیں، کیونکہ انہیں حال ہی میں پہلی بار ملکہ کیمیلا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ جب انہوں نے شہزادہ ولیم کے ساتھ مبینہ تعلقات کو مسترد کردیا تھا۔

England

entertainment

lifestyle