Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوک سبھا انتخابات، مقبوضہ جموں و کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل

پانچویں مرحلے کے لیے بہار، جھاڑ کھنڈ، مہا راشٹر، اتر پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال، مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں پولنگ ہوئی
شائع 20 مئ 2024 03:25pm

بھارت میں پارلیمںٹ کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے انتخابات کا پانچواں مرحلہ جاری ہے۔ لوگوں کا جوش و خروش ملا جلا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانٹے کے مقابلے والے حلقوں کی تعداد بھی ملی جلی ہے۔ کہیں بی جے پی اچھی پوزیشن میں ہے تو کہیں راشٹریہ جنتا دل، کانگریس یا ترنمول کانگریس میدان مار سکتی ہے۔

عام انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 6 ریاستوں (صوبوں) کے علاوہ مرکز کے زیرِ انتظام دو علاقوں کے 49 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے۔

بہار، جھاڑ کھنڈ، مہا راشٹر، اتر پردیش، اڑیسہ اور مغربی بنگال کے علاوہ مقبوضہ کشمیر اور لداخ میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔ غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کے نام پر مقبوضہ وادی کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

کسی بھی مقام سے کسی بڑے ناخوش گوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا ووٹ بینک مضبوط ہے اور وہ مسلسل تیسری بار اقتدار کی بازی جیت لے گی۔

occupied Kashmir

Ladakh

BJP

LOK SABHA POLLS

ٖFIFTH PHASE