Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

صبا فیصل کی بہو تنقید کی زد میں

دوپٹے کا نیا اسٹائل مداحوں کونہیں بھایا
شائع 20 مئ 2024 03:15pm

بحیثیت نیوز کاسٹراپنے کیریئر کا آغازکرنے والی آج کی ورسٹائل اداکارہ صبا فیصل کا شمار ایسی ایکٹریسس میں ہوتا ہے، جو اپنے زبردست ٹیلنٹ، فیشن سینس کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

وہ تین بچوں کی ماں ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی خاندانی زندگی اور اپ ڈیٹس کو اپنے مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

صبا فیصل کے بیٹے ارسلان فیصل نے حال ہی میں ستاروں سے بھری ایک تقریب میں شادی کی ہے اور وہ فخر سے اپنی نئی بہو نشا طلعت کو دنیا کو دکھا رہی ہیں۔اور اس کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی ہیں۔

صبا فیصل کی بہو کو مداحوں نے بھی بہت پسند کیا، کیونکہ وہ عوامی مقامات پر دوپٹہ پہنتی ہیں۔ ان کا حجاب کے انداز کیا شہر میں بہت چرچا رہا اور لوگ ان سے محبت کرتے تھے کیونکہ وہ اپنا سر ڈھانپتی تھی۔

انہوں نے حال ہی میں حجاب پہننے کے ایک نئے انداز کا آغاز کیا ہے اور اپنے پیار کرنے والے شوہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

صبا فیصل کی بہو کے تازہ ترین حجاب اسٹائل سے لوگ زیادہ خوش نہیں ہیں اور وہ کافی تنقید کی زد میں ہیں۔

صارفین ان پر طرح طرح کے کمنٹس دے کر اپنا غصہ اور ناراضگی نکال رہے ہیں۔ ایک مداح نے تو ماڈرن پردہ کہہ دیا۔ ایک صارف نے سارا الزام صبا فیصل پر ڈال کہ انہیں اپنے نقش قدم پر چلانے کی کوشش قرار دے دیا۔ ایک صارف نے کہا کہ اللہ معاف کرے، نا معلوم یہ کون سا حجاب ہے۔

Celebrities

entertainment

lifestyle