Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یامی گوتم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

رنویر سنگھ نے سب سے پہلے جوڑے کو مبارکباد دی
شائع 20 مئ 2024 02:43pm

مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ”کابل“، ”صنم رے“، جیسی فلموں میں بے مثال اداکاری سے فن کی دنیا میں اپنا لوہا منوانے والی یامی گوتم اور ہدایتکار آدتیہ دھر کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

”سرجیکل اسٹرائیک“ کے ہدایت کار آدتیہ دھر اور اداکار یامی گوتم جون 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ جوڑے نے اپنے اسپیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک مشترکہ اعلان کیا۔ اس جوڑی نے ہندو مذہب کے عقائد پر مبنی ایک پینٹنگ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیداش کا اعلان کرتے ہوئے بہت زیادہ خوش اور پُرجوش ہیں۔

پوسٹ کے مطابق یامی نے 10 مئی کو اپنے بیٹے کو جنم دیا۔

والد بننے والے رنویر سنگھ نے سب سے پہلے جوڑے کو مبارکباد دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’بہت بہت سارا پیار‘

جوڑے نے یہ بھی لکھا کہ، جب ہم والدین بننے کے اس خوبصورت سفر کا آغاز کر رہے ہیں، تو ہم اپنے بیٹے کے روشن مستقبل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس کے ہر سنگ میل کے ساتھ، ہم اس امید اور یقین سے بھرے ہوئے ہیں کہ وہ ہمارے پورے خاندان کے ساتھ ساتھ ہماری پیاری قوم کے لئے فخر کی کرن بنے گا۔

entertainment

lifestyle

show bizz

bolly wood