Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں، درجہ حرارت تھوڑا زیادہ ہے، محکمہ موسمیات

درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 04:06pm

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں فی الحال ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ آئندہ چند روز تک شہر میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے، شہر میں سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔

karachi

karachi weather

KARACHI HOT WEATHER