Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ہیرا منڈی‘ کے اداکار طحہٰ شاہ نے اپنے رشتے کے بارے میں بتا دیا

گذشتہ سال میں ریلیشن میں تھا
اپ ڈیٹ 20 مئ 2024 04:33pm

ہیرا منڈی’ کے اداکار طحہٰ شاہ نے اپنے رشتے کے بارے میں بتایا کہ ’اس نے میرا دل توڑ دیا۔

ایک نئے انٹرویو میں ’ہیرا منڈی‘ کے اداکار طحہٰ شاہ نے اپنے کردار تاجدار بلوچ کو شاہ رخ اور سلمان خان کا امتزاج قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز میں ان کی رومانٹک اداکاری نے ناظرین کو بھارت کے صف اول سپر اسٹارز کی یاد دلا دی۔

جب ان سے پوچھا کہ کیا شاہ سنگل ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ہاں، ہاں میں ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’دراصل میں گزشتہ سال ایک رشتے میں تھا لیکن پھر اس نے میرا دل توڑ دیا۔ یہ ٹھیک ہے کیونکہ پھر ”تاج“ آیا، تو ہاں ایسا ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ طحہٰ شاہ نے ایس ایل بی کی انتہائی متوقع ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ میں نواب تاجدار بلوچ کا کردار ادا کیا ہے، جس میں لاہور کے ریڈ لائٹ ڈسٹرکٹ میں رہنے والے درباریوں کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

سوناکشی سنہا، شرمین سہگل، رچا چڈھا، ادیتی راؤ حیدری، منیشا کوئرالہ اور سنجیدہ شیخ کے علاوہ شاہ، فریدہ جلال، فردین خان، شیکھر اور ادھیان سمن کی آٹھ اقساط پر مشتمل سیریز کا پریمیئر رواں ماہ کے اوائل میں اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس پر ہوا تھا۔

Celebrities

entertainment

lifestyle

bolly wood

heeramandi