Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

گریٹ کالی کا 2 فٹ کی لڑکی کے ساتھ مزاق، سوشل میڈیا صارفین حیران

جیوتی اماج اور دی گریٹ کھالی بگ باس کا حصہ رہ چکے ہیں
شائع 20 مئ 2024 12:57pm
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، دی گریٹ کھالی/ ڈبلیو ڈبلیو ای، جبکہ دائیں طرف دی گریٹ کھالی اور جیوتی/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: بائیں طرف، دی گریٹ کھالی/ ڈبلیو ڈبلیو ای، جبکہ دائیں طرف دی گریٹ کھالی اور جیوتی/ انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں معروف ریسلر اور بھارتی شخصیت دلیپ سنگھ رانا جو کہ ’دی گریٹ کھالی‘ کے نام سے مقبول ہیں، اپنی ایک اور ویڈیو کے باعث توجہ طلب کرر ہے ہیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنے قد کے باعث وائرل ہونے والے ریسلر دی گریٹ کھالی اور بھارت میں اپنے چھوٹے قد کے باعث مقبول ہونے والی جیوتی اماج ایک ہی ویڈیو میں نظر آئے ہیں۔

اس ویڈیو پر صارفین بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کرتے دکھائی دیے ہیں۔ بگ باس سیزن 4 میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آنے والے دی گریٹ کھالی فائنل میں رنر اپ رہ چکے ہیں۔

ضیاء الحق اور بھارتی اداکار شتروگن سنہا کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟

جبکہ دوسری جانب جیوتی اماج بھی بگ باس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، وہ بگ باس سیزن 6 میں نظر آئی تھیں، جہاں سے ان کی شہرت میں چار چاند لگ گئے تھے۔

تاہم اب بگ باس کے دو سابق کنٹیسٹنٹ ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جبکہ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی شرٹ پہنے دی گریٹ کھالی اپنے دائیں ہاتھ کی محض ہتھیلی سے ہی جیوتی کو اٹھائے ہوئے ہیں، جیوتی دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی خاتون ہیں، جو کہ 2 فٹ ساڑھے 3 انچز ہے۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دیگریٹ کھالی کو اس دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہے، نہ ہی انہیں وزن محسوس ہو رہا تھا اور نہ ہی ان کے ہاتھ میں تکلیف ہوئی۔

ممبئی میں معروف بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ

دوسری جانب جیوتی بھی چہرے پر مسکراہٹ لیے دی گریٹ کھالی کے ہمراہ وقت بتاتی دکھائی دیں، جیوتی کو یوں لگ رہا تھا گویا وہ کسی جھولے میں بیٹھی ہوں۔

تاہم جیوتی کو کچھ لمحات ایسے ضرور لگے کہ وہ ابھی زمین پر گر پڑیں گی۔ لیکن اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اپنی طاقت کا مظاہرہ کر رہے ہو، اتنا بھی دماغ نہیں ہے کہ وہ ایک لیڈیز ہے؟ جبکہ ایک صارف نے ویڈیو اپلوڈ کرنے والے کو ہی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، کہا کہ اس صارف کو رپورٹ کرنا چاہیے جو کہ ایسی ریل اپلوڈ کر رہا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پہلے مجھے گمان ہوا کہ گریٹ کھالی کے ہاتھ میں ڈول ہے۔

india

Instagram

the great khali

jyoti amage

tallest man

shortest women