Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث تھا؟ اتل ابیب کی وضاحت

حالیہ عرصے میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے متعدد ایرانی کمانڈرز کے بعد تہران نے تل ابیب سے بدلہ لینے کا عندیہ دیا تھا
شائع 20 مئ 2024 12:48pm

مشرقی آذر بائیجان صوبے میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی سمیت اہم شخصیات جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایک وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کا ہاتھ ہے۔

اس حوالے غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ نے ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا جس میں کہا گیا کہ ’تل ابیب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے ذمہ دار نہیں ہے اور وہ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ملوث نہیں ہے‘۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک فضائی حملہ کرکے سینیئر ایرانی کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا اور ایران نے بدلہ لینے کی ٹھان لی تھی۔

Israel Gaza War

ISRAEL TO ATTACK IRAN

Iran Helicopter Crash

Iran President Helicopter Crash