Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی بھرتی کیس: پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا
شائع 20 مئ 2024 12:20pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے مقدمےمیں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

دوران سماعت وکیل پرویز الہیٰ نے عدالت کو بتایا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیر سے درج کیا۔

وکیل عامر سعیدراں نے بتایا کہ پرویز الہیٰ نے کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم وصول نہیں کی، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

آزادی مارچ مقدمات:عمران خان اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

وکیل پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PERVEZ ILAHI