طلبہ کو سیکیورٹی نہ دے سکے، کرغیز حکومت کا اعتراف
حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، جلد گرفتار کرلیا جائے گا، پاکستانی طلبہ سے کرغیز نائب وزیرِ اعظم کی گفتگو
بیرونی طلبہ پر حملے روکنے میں ناکامی کا کرغیز حکومت نے باضابطہ اعتراف کرلیا ہے۔ کرغیز نائب وزیرِاعظم نے بشکیک میں پاکستانی طلبہ سے گفتگو کے دوران تسلیم کیا کہ حکومت بیرونی طلبہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ذمہ دار تھی تاہم اس میں اس ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
کرغیزستان کے نائب وزیر اعطم ایدل بیزالود نے کہا کہ حملہ آوروں کو شناخت کرلیا گیا ہے۔ انہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ کرغیزستان کے نائب وزیرِ اعظم نے پاکستانی سفیر حسن ضیغم کے ساتھ پاکستانی طلبہ سے ملاقات کی تھی۔
حسن ضیغم نے بتایا کہ ایک پرواز پاکستانی طلبہ و طالبات کو مفت وطن واپس لے جارہی ہے۔ کرغیزستان کے نائب وزیرِاعظم نے پاکستانی طلبہ کو بتایا کہ ان کے لیے گرین چینل کھولا جارہا ہے۔
Deputy Prime Minister
Bishkek
FAILURE ACCEPTED
SECURITY ISSUES
مقبول ترین
Comments are closed on this story.