Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس : شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے
شائع 20 مئ 2024 10:12am
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر سماعت کی۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر کے خلاف تھانہ کوہسار میں توڑپھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھ پر کیس ہی کیس ہیں، نہیں پتہ یہ کون سا کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو گرفتار کرلیا گیا

پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے د

انھوں نے کہا کہ جو ایف آئی آر اٹھاؤ آخر میں ضمنی طور پر ہمارا نام ہوتا ہے، تاہم ہمیں انصاف ملے گا، فتح ہماری ہوگی۔

Sheikh Rasheed

MAY 9 RIOTS

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)