Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچرے میں پڑے نومولود کو خواجہ سرا نے اٹھا لیا

نومولود بچے پر کتوں کے حملے کا خدشہ تھا
شائع 20 مئ 2024 09:41am
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ خواجہ سرا لکشمی کی جانب سے ریسکیو کی گئی نومولود بچی
تصویر بذریعہ: انڈیا ٹوڈے/ خواجہ سرا لکشمی کی جانب سے ریسکیو کی گئی نومولود بچی

نومولود کو گود دینے اور لینے کے حوالے سے تو کئی خبریں موجود ہیں تاہم خواجہ سراؤں کی نومولود کو گود لینے کے حوالے سے خبریں بہت کم دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک نومولود بچے کو خواجہ سرا نے گود لے لیا ہے۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع چینگلپٹو میں لکشمی نامی خواجہ سرا نے 3گھنٹے قبل پیدا ہونے والے بچے کو ریسکیو کیا ہے۔

لکشمی کی جانب سے ٹول گیٹ کے قریب مدھوراندھا گام کے علاقے میں کچرے میں سے نومولود کو ریسکیو کیا ہے۔

رات کے وقت نومولود بچوں کو کمرے میں اکیلے کیوں نہیں چھوڑنا چاہیے؟

نومولود کے ملنے پر خواجہ سرا نے فورا ایمبولینس اور پولیس کو بھی اطلاع دے دی، جس پر نومولود کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لکشمی کا مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نومولود جس کچرے میں موجود تھا وہاں اسے کتے بھی کھا سکتے تھے۔ اس مقام پر یہ نومولود بچہ اکیلا موجود تھا۔

لکشمی کا مزید کہنا تھا کہ نومولود صبح کو ہی پیدا ہوا تھا اور یہاں تک کہ اسے نہلایا بھی نہیں گیا تھا۔

اسپتال میں ٹارچ کے ذریعے ڈلیوری کی کوشش، ماں اور نومولود جاں بحق 143

مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگوں کا دل اتنا سنگدل کیسے ہو سکتا ہے؟ وہ بھی لڑکیوں کے لیے۔

نومولود کو تامل ناڈو پولیس کے حوالے سے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

دوسری جانب خواجہ سرا کی جانب سے بھی نومولود کو گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔

فریج سے 4 نومولود بچے ملنے کا واقعہ، پولیس بھی پریشان

تاہم پولیس کی جانب سے تحقیقات کے پیش نظر نومولود کو سرکاری اداروں کے سپرد کیا گیا ہے۔

india

Newborn Baby

Tamil Nadu

Transwomen