Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنا ویزا کے سفر کرتے لال بیگ اور تباہی، فوڈ ولاگر نے بھارتی ائیرلائن کا پول کھول دیا

’ایئر انڈیا فلائٹ میں نیویارک سے دہلی کی پرواز ایک تباہی تھی‘
شائع 19 مئ 2024 10:49pm

اکول دھنگرا نامی فوڈ بلاگر کو حال ہی میں نیو یارک سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں ایک برُے تجربے کا سامنا رہا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اپنے ناخوشگوار سفر کا ولاگ شوٹ کرتے ہوئے بھارتی شخص نے جہاز میں پیش آنے والی ناگوار صورتحال کو اپنے فالوورز کے ساتھ شئیر کیا۔

فوڈ ولاگر نے اپنی ویڈیو کو ’ایئر انڈیا فلائٹ میں نیویارک سے دہلی کی پرواز ایک تباہی تھی‘ کا عنوان دیا۔

اکول دھنگرا کو بھارتی ائیرلائن میں پھٹی ہوئی خراب نشستیں، ٹوٹے ہوئے ائیرفون جیکس، ناکام انٹرٹینمنٹ سسٹم، یہاں تک کہ انہیں غیر معیاری کھانا بھی فراہم کیا گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ اپنے بھیانک سفر میں اکول دھنگرا کو فلائٹ کے اندر ایک لال بیگ بھی نظر آیا جس کے بعد انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

مذکورہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے ایئر لائن کی خراب صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا۔

AIR INDIA

AIR INDIA FLIGHT

Akul Dhingra

Food vlogger