Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ہارڈ لینڈنگ‘ کس چیز کا کوڈ ہے، ایرانی میڈیا صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر یہ الفاظ کیوں دہرا رہا ہے؟

ہارڈ لینڈنگ کی اصطلاح کس وقت استعمال ہوتی ہے؟
شائع 19 مئ 2024 10:25pm

ایرانی میڈیا کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی رپورٹنگ کیلئے ”ہارڈ لینڈنگ“ کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے، لیکن اس واقعے کو ”حادثے“ کے بجائے ”ہارڈ لینڈنگ“ کیوں کہا جارہا ہے؟ اس کی دو ممکنہ وجوہات ہوسکتی ہیں۔

اسکائی نیوز کے مطابق ایک سابق پائلٹ کا کہنا ہے کہ ’ہارڈ لینڈنگ اکثر حادثے کے کوڈ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔‘

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت، وزیراعظم کا بیان سامنے آگیا

لیکن ہارڈ لینڈنگ کا کیا مطلب ہے؟

ہیلی کاپٹر کے سابق پائلٹ ایش الیگزینڈر کوپر نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ ”ہارڈ لینڈنگ“ کی اصطلاح کافی حد تک نرم یا غیر ارادی لینڈنگ سے لے کر ”تباہ کن حادثے“ تک بہت سے منظرناموں کا احاطہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ ممکنہ نتائج کی ایک بہت بڑی رینج ہے جس کا وہ حوالہ دے رہے ہیں۔ یہ اکثر حادثے کے کوڈ کے طور پر استعمال ہوتا ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس صورتحال میں، موسم اور خطے کو دیکھتے ہوئے ایسا لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر ایک ایسے خوفناک علاقے میں لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے جو کہ غیر منصوبہ بند تھا۔‘

لیکن اس اصطلاح کی دوسری ممکنہ وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اس حوالے سے معلومات کا فقدان ہے اور حادثے کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی طور پر ”ہارڈ لینڈنگ“ کا استعمال کیا جارہا ہو۔

Ebrahim Raisi

iranian president

helicopter crash

Hard Landing

Iran Helicopter Crash

Iran President Helicopter Crash