ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی موت کے بعد اب آگے کیا ہوگا؟
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ’ہارڈ لینڈنگ‘ کے بعد آذربائیجان کے قریب لاپتہ ہوگیا، پیر کو ایرانی صدر اور وزیرخارجہ کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ایرانی صدر کی موت کی تصدیق سے پہلے ہی عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ نے بتایا کہ خدانخواستہ ایرانی صدر کو اس حادثے میں کچھ ہوگیا تو آگے کیا ہوگا۔
الجزیرہ کے مطابق صدر کی اچانک موت کی صورت میں ایرانی آئین کہتا ہے کہ پہلے نائب صدر جو فی الحال محمد مخبر ہیں، سپریم لیڈر کی منظوری سے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔
حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے اتوار کو بتایا تھا کہ بتایا کہ محمد مخبر حکومت کے دیگر ارکان کے ساتھ تبریز روانہ ہوگئے ہیں۔
علی بہادری جہرومی نے مزید کہا کہ حکومتی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کے بارے میں تازہ ترین رپورٹس پیش کی گئی ہیں۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی طبیعت ناساز
ایرانی سیاسی درجہ بندی کے مطابق ریاست کے سربراہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای ہیں اور صدر کو حکومت کا سربراہ اور سیکنڈ ان کمانڈ سمجھا جاتا ہے۔
جب سیکنڈ ان کمانڈ کا انتقال ہو جاتا ہے، تب پہلا نائب صدر انچارج ہوتا ہے اور 50 دنوں میں ملک کو نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
اسرائیلی وزیر نے حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی
قطر یونیورسٹی کے پروفیسر مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی ایرانی سیاست میں ایک بھاری وزن رکھتے تھے۔
مہجوب زویری کے مطابق ابراہیم رئیسی کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا تھا۔
Comments are closed on this story.