Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا واقعی عرفی جاوید کے سب دانت نقلی ہیں؟

عرفی نے بھٹا نہ کھانے کی وجہ بتادی
شائع 19 مئ 2024 07:33pm

اپنے عجیب و غریب فیشن سینس اور ملبوسات سے وائرل ہونے والی بھارتی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار عرفی جاوید سے متعلق ایک اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

خبروں میں رہنے کا ہنر جاننے والی متنازع ماڈل عرفی جاوید نے بھٹا نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے ایک ویڈیو میں حیرت انگیز انکشاف کردیا۔

ایچ ایس وائی نے عرفی جاوید سے واقفیت نہ رکھنے کی وجہ بتادی

اداکارہ وماڈل کی سوشل میڈیا پر ان دنوں دو ویڈیوز زیرِ گردش ہیں جن میں انہوں نے اپنے دانت نقلی ہونے کا اعتراف کیا۔

عرفی جاوید کی چلنے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنا چہرہ ڈبل روٹی کے پیکٹ سے چھپاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں صحت بخش ڈبل روٹی کھاتی ہوں اور میں اس طرح اس لیے بات کررہی ہوں کیونکہ میرا دانٹ ٹوٹ گیا ہے اور میں وہ دکھا نہیں سکتی۔

عید کا دن بھی نہ بخشا، عرفی کا ڈریس دیکھ کر راہ چلتے لوگوں نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے

جبکہ دوسری ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عرفی نے کہا کہ میں بُھٹّے کھاؤں گی تو میرے سارے دانت ٹوٹ جائیں گے کیونکہ میرے سارے دانت نقلی ہیں۔

دوسری ویڈیو میں بظاہر عرفی جاوید کے دانت بالکل ٹھیک دکھائی دے رہے ہیں جس میں انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک بھارتی ڈینٹسٹ نے مذکورہ ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفی کی اس بات کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے سب دانت نقلی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے سامنے کے دانتوں پر ”ڈینٹل وینیئرز“ نصب کروائے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عرفی کی پرانی ویڈیوز میں ان کے دانتوں کے درمیان کافی فاصلہ تھا اور سامنے کا ایک دانت بھی اپنی درست جگہ پر موجود نہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بعد ازاں انہوں نے اپنے دانتوں کا علاج کروایا۔

Urfi Javed

Uorfi Javed

Fake Teeth