Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

دو خواتین سمیت 7 پاکستانی فوربس کی 30 انڈر 30 فہرست میں شامل

کتنے بھارتیوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی؟
شائع 19 مئ 2024 06:36pm

امریکی بزنس اخبار ”فوربس“ 30 سال سے کم عمر کے 300 نوجوان کاروباری شخصیات کو ہر سال خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

اس سال بھی ایشیا کے لیے فوربس کی 30 انڈر 30 فہرست میں 7 پاکستانی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

فوربس کی جانب سے اپنی نویں سالانہ 30 انڈر 30 فہرست جاری کی گئی، جس میں پورے ایشیا سے 21 ممالک اور علاقوں کے 30 سال سے کم عمر 300 غیر معمولی افراد کو منتخب کیا گیا، جو ایشیا پیسیفک کے علاقے میں صنعتوں کو ترقی فراہم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس فہرست میں سب سے زیادہ بھارت سے 86 نوجوان کاروباری شخصیات شامل ہیں جب کہ چین اور جاپان میں 32 ، سنگاپور 27 ، آسٹریلیا 26 ، اور انڈونیشیا 18 نوجوانوں کے ساتھ اس فہرست کا حصہ ہے۔

فوربس میں جگہ بنانے والے 7 پاکستانی شخصیات کون ہیں؟

فوربس کی جاری کردہ فہرست میں فلم ساز بشریٰ سلطان بھی شامل ہیں جنہیں آرٹس کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی بشریٰ سلطان فلم ساز، تخلیقی ہدایت کار اور پروڈکشن ڈیزائنر ہیں۔

فوربز کی فہرست میں شامل 30 سال سے کم عمر پاکستانی نوجوان کون

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کئی برانڈز کے ساتھ تعاون کیا، ساتھ ہی وہ خواتین کیلئے ملک میں موجود رکاوٹوں کو چیلنج کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

اسی طرح 29 سالہ علینہ ندیم کو فنانس اور وینچر کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔

انہوں نے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو یونیورسٹیز میں داخلے کے لیے مدد فراہم کی۔

انہوں نے EduFi، اور edtech اسٹارٹ اپ کی بنیاد رکھی۔

ان اسٹارٹ اپس کی بنیاد پر طلبا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے پلیٹ فارم پر سائن اپ کر سکتے ہیں۔ لاہور میں قائم اسٹارٹ اپ اپنی طرف سے فیس ادا کرتا ہے، جس سے طلبا اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبا ماہانہ بنیاد پر فیس واپس کر سکتے ہیں۔

فہرست میں شامل دیگر چھ افراد وہ کاروباری شخصیات ہیں جنہوں نے ایڈٹیک اور لاجسٹکس پر توجہ مرکوز کرنے والے منصوبے قائم کیے۔

پھر آتے ہیں سرخیل باوانی جنہیں فنانس اور وینچر کیٹیگری میں شامل کیا گیا۔ وہ فنٹیک کمپنی ’ابھی‘ (Abhi) میں پروڈکٹ کے سربراہ ہیں جو ملازمین کو تنخواہ کا چیک حاصل کرنے سے قبل ان کی تنخواہ کا ایک فیصد نکالنے کے قابل بناتے ہیں۔

سرخیل بوانی اسٹارٹ اپ کی ادائیگی کی خدمات کے ذیلی ادارے ’ابھی پے‘ کے سی ای او بھی ہیں۔

دوسری جانب کاسرا زونئیر کو انٹرپرائز ٹیکنالوجی کے زمرے میں شامل کیا گیا جنہوں نے پاکستان کے لاجسٹک سیکٹر کے لئے ایک انتظامی پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ پلیٹ فارم صارفین کو فنانسنگ حاصل کرنے اور صارفین سے رابطہ قائم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

آخر میں عدیل عابد ، عذاز نیئر اور علی رضا فری لانسرز لنک اسٹار (LINKSTAR) کے لئے کراچی پر مبنی پلیٹ فارم کے بانی ہیں۔

Women

Forbes 30 Under 30 Asia

Pakistanis in Forbes 30 Under 30