Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

ایرانی گلوکار کو ’فحش مواد پھیلانے کے جرم میں‘ قید کی سزا

تاتالو نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک گانا بھی نشر کیا تھا
شائع 19 مئ 2024 05:09pm

ایران نے مشہور پاپ گلوکار امیر حسین مقصود لو المعروف ”تاتالو“ کو فحش مواد پھیلانے کے جرم میں قید کی سزا سنادی۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو بتاہیا کہ 36 سالہ موسیقار 2018 سے استنبول میں مقیم تھے، جس کے بعد ترک پولیس نے انہیں گذشتہ سال دسمبر میں ایران کے حوالے کر دیا تھا، تب سے وہ ایران میں ہی نظر بند ہیں۔

فیکٹ چیک: ’مرشد کے دیدار کی خوشی میں عمران ریاض کا رقص‘

تاتالو کے وکیل الہام رحیمیفر نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ تاتالو کو قید کی متعدد مختصر اور طویل مدتی سزائیں سنائی گئیں۔

ان کے وکیل نے سرکاری اخبار ”جامِ جام“ کو بتایا کہ سزاؤں کے خلاف اپیل کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ ایرانی قانون کے تحت جیل کی ایک سے زیادہ سزائیں ایک ساتھ چلتی ہیں۔

پاپ گلوکار تاتالو ریپ، پاپ اور آر ایند بی قسم کی موسیقی کے امتزاج کے لیے مشہور ہیں۔

میرے لیے کم سن لڑکیوں کے 28 رشتے آچکے، چاہت فتح علی خان

ملک کے قدامت پسند سیاست دانوں نے نوجوان، آزاد خیال ایرانیوں تک پہنچنے کے لیے بڑی تعداد میں ٹیٹو والے اس گلوکار کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

حتیٰ کہ انہوں نے انتہائی قدامت پسند صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ ایک عجیب ٹیلی ویژن ملاقات بھی کی جب مؤخر الذکر 2017 میں اپنے عہدے کے لیے پہلی بار کوشاں تھے۔

کیا عائزہ خان شوبز انڈسٹری چھوڑنے والی ہیں ؟

2015 میں انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت میں ایک گانا نشر کیا کیونکہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پا رہا تھا۔

Amir Tataloo

Iranian Singer Imprisoned