Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ننھے ولاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ والد نے حقیقت بتا دی

اس کا لوگوں سے ملنے کا رویہ بدل گیا تھا، والد
شائع 19 مئ 2024 04:54pm

شہرت کے فائدے تو ہیں لیکن نقصان اس سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں۔ جیسا کہ سب کو معلوم ہے پاکستان کے ننھے یوٹیوب ولاگر شیراز نے یوٹیوب پر کم وقت میں شہرت حاصل کی مگر یہی چیز انہیں دوسروں سے دور کرتی جا رہی تھی۔

چند روز قبل لاکھوں سبسکرائبر حاصل کرنے والے محمد شیراز نے اپنا آخری ولاگ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ ان کا آخری ولاگ ہے اور ان کے والدین چاہتے ہیں کہ وہ پڑھائی پر توجہ مرکوز رکھیں۔

مگر اب ان کے والد نے شیراز کے ولاگ چھوڑنے کی حقیقت کھل کر بتا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیراز کے والد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ شیراز نے اپنے ولاگز کے ذریعے بھرپور مقبولیت حاصل کی، لیکن اس کی ولاگنگ چھڑوانے کے پیچھے دراصل چند وجوہات ہیں۔

پستہ قد اسٹیج اور ٹی وی اداکار جاوید کوڈو کئی بیماریوں میں مبتلا

انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا انتہائی سیدھا سادھا بچہ تھا، گاؤں میں ولاگنگ کرتا، سب لوگوں سے شفقت کے ساتھ ملتا اور گفتگو کرتا تھا لیکن شہرت کے باعث شیراز کے رویے میں تبدیلی آنا شروع ہوگئی تھی، شہرت نے شیراز کو کہیں کھو دیا تھا، اس کا لوگوں سے ملنے کا رویہ بدل گیا تھا جس کی وجہ سے میں نے یہ فیصلہ کیا۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ یہی وجہ تھی کہ میں نے کچھ وقت کیلئے شیراز کو ولاگنگ سے روک دیا ہے اور میری کوشش ہے کہ میں پہلے کی طرح شیراز کے معصوم اور سادہ انداز کو دوبارہ واپس لاؤں۔

شدید غصہ آپ کے جسم میں کونسی خطرناک تبدیلیاں کرتا ہے؟

شیراز کے والد نے مزید کہا کہ دوسری وجہ تعلیم ہے کیونکہ ولاگنگ کی وجہ سے وہ اپنی پڑھائی سے دور ہوتا جارہا تھا۔

خیال رہے محمد شیراز پاکستان کے سب سے کم عمر ولاگر ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر لاکھوں سبسکرائبر موجود ہیں جو ان کی ولاگز کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

Pakistani Youtubers

YouTuber Shiraz

Shiraz quit vlogging